میدان جنگ میں حزب اللہ کی موجودگی اسرائیل کیلئے اسٹریٹجک شکست ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم
قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے لبنانی مزاحمتی محاذ کے خلاف جنگ کے آغاز کے ڈھائی سال بعد بھی حزب اللہ لبنان کی پوری قوت کے ساتھ مسلسل موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس صورتحال کو اسرائیلی کابینہ کی "تزویراتی ناکامی” قرار دیا ہے۔ ایہود باراک نے قابض صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ، نیتن یاہو نے ٹرمپ کو بھی موجودہ صورتحال تک پہنچا دیا ہے کیونکہ وہ (نیتن یاہو) وہم کا پرچار کرتا ہے، بالکل ویسے ہی کہ جیسے وہ اسرائیلیوں کو بھی وہم "بیچتا” ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے نہ صرف خود بھی اپنے توہمات پر "یقین” کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ وہ توہمات کے اس عظیم خلاء میں، یہ یقین کر بیٹھا ہے کہ یہ سب کچھ "حقیقت” ہے۔
