جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

2601768-Hamdullah-1707316919-952-640x480.jpg

چمن: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا تاہم محافظوں کی جوابی کارروائی میں وہ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں مکمل محفوظ رہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے