’میری فتح غزہ کیلئے ہے‘، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

1326330_2485375_george-galloway_updates.jpg

برطانوی سیاست دان جارج گیلووے جنہوں نے غزہ کی وکالت کرتے ہوئے پارلیمانی ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی درج کی ہے کہا کہ وہ "غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لیے ایک نئے مینڈیٹ کے ساتھ پہنچے ہیں۔”گیلووے نے جمعرات کو روچڈیل ضمنی انتخاب میں شاندار فتح کا دعویٰ کیا۔اپنی جیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے جارج گیلوے نے کہا کہ میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔

69 سالہ جارج گیلووے پہلی بار 1987 میں رکن پارلیمنٹ بنے تھے اور 2015 کے بعد اب وہ پہلی بار انگلینڈ کے شمال میں واقع روچڈیل کی سیٹ پر تقریباً 6 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت کر ہاؤس آف کامنز میں واپس آئیں گے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے