تہران میں چین کے سفیر نے بحری محاصرے کی مخالفت کی ہے
چین کے سفیر نے کہا ہے کہ اب جبکہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوا ہے،آبی راستہ نہیں بند کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ حال حاضر میں فوری اور پہلی ترجیح کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی جانب واپسی ہونی چاہیے۔
تہران میں چین کے سفیر زونگ پی وو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی یہ علاقہ کشیدگیوں سے دوچار ہے۔
انھوں نے کہا کہ چین خطے میں امن وثبات کے لیے کوشاں ہے اور ہم اپنی یہ کوششیں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
تہران میں چین کے سفیر نے کہا کہ اس وقت جبکہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوا ہے تو اس کو بند نہیں کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ چین ایران کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل اور خطے میں ثبات واستحکام میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
چین کے سفیر نے اسی کے ساتھ کہا کہ بیجنگ اپنے منصفانہ موقف کا پابند ہے اور ایران کے قانونی اور منطقی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔



