◷

جنوبی کوریا کی امریکا ایران جنگ میں شرکت کی تردید

23 نومبر 2026

جنوبی کوریا کا خلیج عدن میں بحری مشن جاری رکھنے کا فیصلہ، امریکا ایران جنگ میں شرکت کی تردید

فوجی مشن کا مقصد سمندری راستے سے گزرنے والے جنوبی کوریا کے جہازوں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، وزیر دفاع


جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کانگ شن چُل نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں بحری قزاقی کے خلاف تعینات ملکی فوجی یونٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں جاری امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں بالواسطہ فوجی شرکت نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کے ارکان کو بتایا کہ خلیج عدن میں تعینات چیونگہے یونٹ کا مشن امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں سے الگ ہے اور اسے اس تنازع میں بالواسطہ فوجی مداخلت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

کانگ شن چُل نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس علاقے میں بحری قزاقی کی سرگرمیوں میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فوجی مشن کا بنیادی مقصد سمندری راستے سے گزرنے والے جنوبی کوریا کے جہازوں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے مشن کی مدت میں توسیع کی تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث خطے کی بحری سلامتی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے