◷

ایران  کی ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم

23 نومبر 2026

ایران  کی ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو اسپیکر کی مبارکباد

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے عالمی چیپمئن شپ جیتنے پر ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے گیارھویں عالمی پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیتنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کے لئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ جنوبی کوریا میں جو تائیکوانڈو کا عالمی گہوارہ ہے، ایران کی خواتین کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی چیپمئن شپ جیت کر،ایرانی خواتین کی توانائیوں، عزم وارادے اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا ہے۔

   انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانی کی ویمن پیرا تائیکوانڈو ٹیم کی رکن خواتین نے اعلی ترین بین الاقوامی مقابلے میں اپنی صلاحیت  اور یہ بات ثابت کردی کہ وہ اس چیپمئن شپ کی حقدار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے