◷

ایک اور آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں نذر آتش

21 نومبر 2026

ایران کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں نذر آتش

آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایران کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے بتایا ہے کہ احکام اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور تیل بردار جہاز، جو آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ممنوعہ علاقے میں داخل ہوا تھا، سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

ہفتہ کی دوپہر سے پہلے احکام کی خلاف ورزی کرنے والا ایک آئل ٹینکر، انتباہات اور بحری آمدورفت کے ضوابط کے باوجود اپنے نیویگیشن اور ٹرانسپونڈر سسٹم بند کرکے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ممنوعہ علاقے میں داخل ہوا تھا۔ سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس جہاز میں آگ لگ گئی۔

بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے تیل بردار جہازوں کے مالکوں اور مینیجروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممنوعہ علاقوں اور اعلان کردہ حدود میں آمدورفت عملے کی جان اور جہازوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ لہذا انتباہات اور بحری حدود کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں پیش آنے والے کسی بھی حادثے کی ذمہ داری جہازوں کے مالکوں اور آپریٹرز کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے