صیہونی میڈیا نتسیو:امریکا کی اسرائیل پالیسی میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے
نتسیونامی صیہونی میڈیا نے اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کی رپورٹ دی ہے
صیہونی حکومت کے فوجی میڈیا نتسیو نے اپنی رپورٹ میں ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کرنے کے لئے اتحادیوں سے ٹرمپ کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تل ابیب کے سلسلے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے۔
صیہونی حکومت کے اس فوجی میڈیا نے اس تبدیلی کو ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات بڑھ جانے اور امریکی کے اندرونی سیاسی تغیرات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
نتسیو نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان اتفاقی نہیں ہے بلکہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کی شکست کا نتیجہ ہے اور اسرائیل کے تعلق سے امریکی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے بی بی سی کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا نے جن ملکوں کی حفاظت کی ہے، انہیں چاہئے کہ اس جنگ پر آنے والے اخراجات واشنگٹن کو ادا کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ماجرا ختم ہونے پر ہم اس کے سارے اخراجات ان ملکوں سے لیں گے جن کی ہم نے اس جنگ میں حفاظت کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صیہونی حکومت کی طرف براہ راست اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمارے بغیر اسرائیل بچ نہیں سکتا تھا۔



