◷

شرائط تسلیم کرلینے کا وقت آپہنچا ہے

10 نومبر 2026

جنرل محسن رضائی:ایران کی سات کی سات شرائط تسلیم کرلینے کا وقت آپہنچا ہے

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے امریکی حکومت کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ایران کی سات کی سات شرائط تسلیم کرلینے کا وقت آگيا ہے۔

جنرل محسن رضائی نے منگل 10 نومبر کو ایکس پراپنے پیغام ميں لکھا ہے کہ ایران سے جنگ امریکی حکومت کو بہت نقصان پہنچا چکی ہے لیکن واشنگٹن ایک مایوس اور ہارے ہوئے  جواری کی طرح اب بھی ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

جنرل محسن رضائی:ایران کی سات کی سات شرائط تسلیم کرلینے کا وقت آپہنچا ہے

 انھوں نے اپنی اس  پوسٹ میں امریکی حکام کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں جعلی خبریں گڑھنا بند کردو اور مغربی ایشیا کے نئے نظام کے انکار سے دست بردار ہوجاؤ۔

جنرل رضائی نے لکھا ہے کہ” اب ایران کی سات کی سات شرائط تسلیم کرلینے کا وقت آپہنچاہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے