وسط مدتی انتخابات میں شرمناک شسکت پر ٹرمپ کی توجیہ
ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی شرمناک شکست کی عجیب وغریب توجیہ پیش کی ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں شرمناک شکست کی یہ توجیہ پیش کی ہے کہ اگر امیدواروں میں ان کا نام ہوتا تو بہت زیادہ ووٹوں سے جیتتے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے انتخابات کے نتائج پر اپنے پہلے ردعمل میں ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ” کسی بیلٹ پیپر میرا نام نہیں تھا۔ اگر ہوتا تو میں بہت زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوتا! اس مسئلے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔”
یاد رہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں، کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں، ڈیموکریٹس نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔



