◷

ٹرمپ کی شکست، ایران مخالف جنگ  کا نتیجہ

4 نومبر 2026

پاکستانی ذرائع ابلاغ: انتخابات میں ٹرمپ کی شکست، ایران کے خلاف جنگ  کا نتیجہ ہے

  پاکستانی ذرائع ابلاغ نے انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کو ایران کے خلاف جنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے

پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلوں نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کی شکست کے بارے  میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے ٹرمپ کی مقبولیت گرادی اور انتخابات میں ان  کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 جیو ٹی وی نے امریکی انتخابات کے نتائج پر اپنے تجزیئے یمں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے امریکی عوام میں ٹرمپ کی پوزیشن کمزور ہوئی اور انتخابات میں ان کی پارٹی ہار گئی ۔

جیو نیوز نے کہا ہے کہ انتخابات میں ریبپلیکن پارٹی کی شکست کی اصل وجہ، وہ جنگ ہے جو ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایرانی عوام پر مسلط کی ہے۔

  ای بی این ٹی وی کے ایک پروگرام میں مبصرین کا کہنا تھا کہ شہید رہبر انقلاب کے جنازے میں ایرانی عوام کی بے مثال شرکت ٹرمپ کی جنگی پالیسی کی شکست تھی اور امریکی انتخابات  کے نتائج نے اس شکست کی توثیق کردی ہے۔

سچ ٹی وی نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ جنگ نے امریکی عوام پر و حشتناک اثرات مرتب کئے جس کے نتیجے میں انتخابات میں حکمراں جماعت کو شکست ہوئی ۔

 اسی طرح جی ٹی وی نے  امریکی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف کا یہ جملہ نقل کیا ہے کہ چاہے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یا زندگی کے اخراجات بڑھ  جانے کی وجہ سے، امریکی عوام نے ٹرمپ کی جنگ پسندی مسترد کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے