◷

ایران کی ’فتح‘ کا اعتراف

2 نومبر 2026

ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات ایران کی ’فتح‘ کا اعتراف ہیں؛ ایرانی نائب صدر

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ قطر اور پاکستان ان رابطوں میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں

ران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ایران کی جنگ میں کامیابی تسلیم کیے جانے کا اشارہ ہے۔

محمد رضا عارف نے پیر کو کہا کہ امریکا گزشتہ دو جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور ثالثوں کے ذریعے ایران کو موصول ہونے والے پیغامات اس ناکامی کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی داخلی سیاسی صورتِ حال اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات کر رہا ہے تاہم ایران کو بھیجے گئے پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اب ایران کی کامیابی تسلیم کر رہا ہے۔

ڈیلی صباح کے مطابق ایرانی قیادت حالیہ سفارتی رابطوں کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے حکومت کو خصوصی اختیارات دیے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ قطر اور پاکستان ان رابطوں میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ایران کی جنگ میں کامیابی تسلیم کیے جانے کا اشارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے