◷

خارجہ پالیسی کی ترجیح ہمسایہ ممالک ہیں

2 نومبر 2026

سید عباس عراقچی: ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہمسایہ ممالک ہیں، ترکمانستان کے ساتھ اقتصادی معاہدوں کو مستحکم کر لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیادی ترجیح ہمسایہ ممالک ہیں اور حالیہ حالات میں ان تعلقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مزید کہا: ترکمانستان میں دولت مشترکہ ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے تناظر میں  بعض منصوبوں  کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا: ترکمانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی متعدد  مشترکات موجود ہیں اور ہمیشہ دونوں ممالک کا  سیاسی عزم،  تعلقات کے تحفظ اور استحکام کے لئے رہا ہے۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا: آج کا سفر بھی بہت اچھا رہا اور صدر اور وزیر خارجہ کو خطے کی تازہ ترین پیش رفت، مذاکرات اور مسلح افواج کی تیاری کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اقتصادی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور اہم عملی فیصلے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے