◷

قومی سلامتی کے دفاع پر کوئی مصالحت نہیں

2 نومبر 2026

ایران اپنی قومی سلامتی اور اقتدار اعلی کے دفاع پر کوئی مصالحت نہیں کرے گا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

  اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری علی باقری نےچین کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقے میں جنگ کے حالات، سلامتی کے مسائل اور سفارت کاری کے بارے میں گفتگو کی۔

 انھوں نے اس ملاقات میں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور آپ کے کنبے والوں نیز عام شہریوں کے  قتل عام کو جنگی جرائم میں شمار کیا اور کہا کہ یہ جرائم ہرگز فراموش نہيں کئے جائيں گے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا کہ ان جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

علی باقری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ  ایران اپنی قومی سلامتی اور اقتدار اعلی کے دفاع میں کوئی مصالحت نہیں کرے گا۔  

انھوں نے اس ملاقات کے بعد امریکی تسلط پسندی اور جنگ افروزی کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی تمدن کے خلاف جنگ کبھی بھی جارح کی کامیابی پر ختم نہیں ہوسکتی۔  

چین کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی حساس مرحلے  میں داخل ہوچکی ہےجو بڑھ سکتی ہے بنابریں ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک رابطہ ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ گفتگو مسائل کے حل کی واحد صحیح راہ حل ہے۔

   چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ علاقے میں امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے