متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں دوبارہ ٹکراؤ کا خواہاں نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں فوجی تنازعات کے ایک نئے دور کا خواہاں نہیں ہے۔
روزنامہ "النہار” کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے عرب ممالک اور ایران کے درمیان اعتماد کو پہنچنے والے نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوبارہ فوجی ٹکراؤ نہیں چاہتا۔
انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، کہا کہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے سسٹم کی طرح ہے۔ ان میں سے کسی بھی ملک کو متاثر کرنے والی ہر چیز متحدہ عرب امارات کو بھی متاثر کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اسے کشیدگی میں اضافے سے محفوظ رکھا جائے اور بحری راستوں پر جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
اس اماراتی عہدیدار نے ایران کے خلاف امریکا کی مسلسل جارحیت اور بحری ناکہ بندی کا ذکر کیے بغیر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو 28 فروری 2026 سے پہلے کی صورت حال پر واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا۔



