ایشیئن کپ تیر اندازی: ایران کی مکسڈ ریکرو ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
ایران کی مکسڈ ریکرو (mixed recurve) ٹیم نے ایشیئن کپ تیر اندازی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
عراق میں ایشیئن کپ تیر اندازی کے مقابلے آج بھی جاری رہے۔
اس ایونٹ کے فائنل میچ میں محمد حسین گلشانی اور مبینہ فلاح پر مشتمل ایران کی مکسڈ ریکرو ٹیم کا مقابلہ آذربائیجان سے ہوا۔
ایران کی مکسڈ ریکرو ٹیم نے آذربائیجان کو 1-5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔



