◷

صیہونی بحری جہاز بحیرہ اسود میں غرق

29 اکتوبر 2026

صیہونی بحری جہاز ڈورن حملے کے بعد بحیرہ اسود میں غرق

صیہونی حکومت کا ایک بحری جہاز، جو حیفا کی بندرگاہ سے رومانیہ جا رہا تھا ڈرون کے حملے کے بعد بحیرہ اسود میں ڈوب گیا۔

اخبار ‘اسرائیل ہیوم’ نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ اسرائیلی شپنگ کمپنی "ZIM” (زم) کا ایک جہاز، جو حیفا سے رومانیہ جا رہا تھا، کم از کم تین ڈرونز کی زد میں آ گیا۔ جہاز پر موجود تمام 421 کنٹینرز اور ان میں لدا سامان سمندر میں ڈوب گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بلغاریہ کے ‘خصوصی اقتصادی زون’ (EEZ) کے اندر، کیپ کالیاکرا (Cape Kaliakra) سے 17 ناٹیکل میل (31.5 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آیا۔

‘اسرائیل ہیوم’ نے لکھا ہے کہ جہاز میں مختلف قسم کا سامان لدا ہوا تھا، جن میں لیتھیم آئن بیٹریاں، مائعات اور تیزاب (ایسڈز) شامل تھے۔ بلغاریہ کی حکومت کے مطابق، ابتدائی جانچ میں ماحولیاتی آلودگی کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔

بلغاریہ کے چیف آف ڈیفنس، ایڈمرل ایمیل ایفٹیموف نے کہا کہ ان کا ملک حملہ آور ڈرون طیاروں کو روکنے یا تباہ کرنے سے قاصر رہا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے