◷

غزہ  میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

25 اکتوبر 2026

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں، ایک آٹھ سالہ بچی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگئ۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سے اتوار کی صبح تک غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

بتایا گیا ہے کہ غزہ کے البریج کیمپ کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں پر زیادہ وسیع حملے کئے گئے ہیں۔

 جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مرکز پر توپخانے کے ساتھ ہی جنگی کشتیوں سے بھی گولہ باری کی گئی ہے۔
اسی کے ساتھ شہر غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے توپوں سے گولہ باری اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں۔
  شمالی غزہ میں، جبالیا البلد کیمپ پر بھی صیہونی فوجیوں کی براہ  براہ راست فائرنگ کی خبر ہے۔  
 قابل ذکر ہے کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 74 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 75 ہزار، 678 زخمی ہوچکےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے