◷

یمن : سعودی وزارت دفاع،آرامکو اور 2ہوائی اڈے نشانے پر

22 اکتوبر 2026

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اہداف کے خلاف چار فوجی کارروائیوں کی خبر دی، جن میں ریاض میں اس ملک کی وزارت دفاع کی عمارت، ینبع میں آرامکو کمپنی اور فہد و ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے شامل ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب  اندر کئ اہداف  کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی کارروائی میں ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا اور مطلوبہ ہدف کو براہ راست ٹارگیٹ کیا گيا۔

اس بیان کے مطابق، دوسری کارروائی میں  دمام میں فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گيا، جس سے اس ہوائی اڈے میں کام رک گيا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ تیسری کارروائی میں ینبع شہر میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔

اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ چوتھی کارروائی میں ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور حملہ کامیاب رہا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بیان کے ایک اور حصے میں گزشتہ 100 دنوں کے دوران سعودی عرب کے یمن پر حملوں  کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا  ہے کہ اس عرصے میں یمن میں شہری اہداف کے خلاف 2900 سے زیادہ فضائی اور میزائل حملے کیے گئے اور ان حملوں کے درجنوں واقعات میں 562 سے زیادہ افراد، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے، شہید و زخمی ہوئے۔

اس بیان کے اختتام پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور یمن کی مسلح افواج محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور شدت کے مقابلے میں شدت کی  پالیسی جاری رکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے