◷

بحیرہ احمر،ہندوستانی تفریحی کشتی پر سعودی حملہ

22 اکتوبر 2026

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے جزیرہ زقر کے قریب 14 افراد والی ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا اور یمن کی مسلح افواج نے اس پر سوار لوگوں کو بچانے کے لیے کارروائی کی ہے۔

المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق ، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں جزیرہ زقر کے قریب ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں 14 ہندوستانی شہری سوار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج اس کشتی کے سواروں کو بچانے کا آپریشن چلا رہی ہیں اور اس حادثے کی مزید تفصیلات  کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس اقدام کو غیر سوچا سمجھا رویہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

یحیی سریع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کے اعادے کو روکنے کے لیے سعودی عرب  پر حملے بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب گزشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج کے درمیان حملوں میں شدت آئی ہے۔

در ایں اثنا یمن کی سرزمین پر یمن کی مسلح افواج اور سعودی عرب سے وابستہ عسکریت پسندوں کے درمیان کئی محاذوں پر، خاص طور پر تعز میں ، جھڑپیں  بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے