◷

فادر آف آل میزائلز بمقابل مدر آف آل بامبز

22 اکتوبر 2026

مدر آف آل بامبز کے مقابلے میں ہم فادر آف آل میزائلز میدان میں اتاریں گے: بروجردی

مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ایران، مدر آف آل بامبز کے مقابلے میں فادر آف آل میزائلز استعمال کرے گا۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن علاؤ الدین بروجردی نے ایران کے خلاف مدر آف آل بامبز استعمال کرنے کے ٹرمپ کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس فوجی اعتبار سے بہت سے وسائل موجود ہیں لیکن ہم نے بھی ثابت کیا ہے کہ گزشتہ چار عشروں کی پابندیوں کے باوجود ہم بھرپور طاقت رکھتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے بھی دشمن کو ضربیں لگائی ہیں اور امریکا کے تمام اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکا ہوں اور ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ اگر وہ مدر آف آل بامبز استعمال کرنا چاہیں گے تو ہم فادر آف آل میزائلز میدان میں اتاریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی ایسے وسائل ہیں جنھیں دنیا کے سامنے نہیں لایا گیا ہے اور اگر انھیں استعمال کیا گيا تو یقینی امریکی اور صیہونی پچھتانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایران کی تاریخ و تمدن کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے توہین آمیز بیانات پر انھوں نے کہا کہ حیوانیت ان لوگوں کو زیب دیتی ہے جو امریکا کی سرزمین کے باہر سے اس علاقے میں آئے، اس کے اصل باشندوں یعنی ریڈ انڈینز کا قتل عام کیا اور جرائم کا ارتکاب کیا۔ آج بھی وہی ان کی وہی درندگی، حیوانیت اور تمدن سے عاری روش جاری ہے۔ بروجردی نے کہا کہ اس کی نمایاں مثال غزہ کے 70 ہزار سے زیادہ مظلوم اور نہتے افراد کا قتل عام ہے، جو امریکا کی حمایت سے مجرم صیہونی حکومت کے ہاتھوں انجام پایا ہے۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ امریکیوں کے بعض اقدامات نفسیاتی جنگ کے دائرے میں آتے ہیں اور وہ ایک خاص ماحول پیدا کر کے ایران کے خلاف جنگ میں اپنی ممکنہ شکست کی تلافی کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری تاریخ عظیم اور ہماری تمدنی جڑیں کئی ہزار سال گہری ہیں اور ایران کی قوم اور ملک نے عالمی تمدن کی تشکیل میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

علاؤ الدین بروجردی نے زور دے کر کہا کہ عوام کی پُرجوش موجودگی ان کی بصیرت، اتحاد اور یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ موجودگی ہمارے امام شہید کی اس پیش گوئی کی عملی شکل ہے کہ "اللہ مشکلات میں قوم کو مبعوث کرے گا اور وہ کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچا دے گی۔ انھوں نے کہا کہ امام شہید کا یہ تاریخی اور لازوال جملہ آج حقیقت بن چکا ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ معاشرے میں اس اہم انقلابی فضا کے اندر باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے