◷

لیبیا قائم مقام وزیرخارجہ اورعراقچی کی ملاقات

17 اکتوبر 2026

لیبیا کے قائم مقام وزیرخارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے بغداد میں لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے

 وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے آج ہفتہ 17 اکتوبر کو بغداد میں او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر، لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ طاہر الباعور سے ملاقات کی۔

 قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج ہی ایک اعلی سطحی سیاسی وفد لے کے بغداد پہنچے ہیں۔

 بغداد میں اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کی وزارتی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور، اسلامی دنیا کے مسائل نیز خطے کے حالات پر تبادلہ خیال بھی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ بغداد کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے