◷

ایرانی عوام کی استقامت

17 اکتوبر 2026

ایرانی عوام کی استقامت نے امریکی طاقت کا کھوکھلا بھرم خاک میں ملادیا

 اسلامی جمہوریہ ایران کے زرعی جہاد کے وزیر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی استقامت اور یک جہتی نے امریکی طاقت کا کھوکھلا بھرم خاک میں ملادیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے زرعی جہاد کے وزیر نے  روم میں خوراک کی عالمی تنظیم فاؤ کے ہیڈکوارٹر میں کیوبا کے وزیر داخلہ سے ملاقات میں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ہوانا کے موقف کی قدردانی کی۔

غلام رضا نوری قزلجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ ایرانی عوام کی استقامت اور یک جہتی نے امریکی طاقت کی حقیقت برملا کردی اور اس کا بھرم خاک میں ملا دیا۔

اس ملاقات میں کیوبا کے وزیر زراعت نے ایران کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور زراعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اپنی حکومت کی آمادگی کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے زرعی جہاد کے وزیر غلام رضا نوری قزلجہ  اقوام متحدہ کی زراعت اور خوراک کی تنظیم فاؤ کی دعوت پر، عالمی یوم خوراک کی تقریب میں شرکت کے لئے، روم گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے