◷

اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری جنرل اوربقائی کی ملاقات

17 اکتوبر 2026

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتہ کے روز بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری اسماعیل ولد شیخ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد گئے ہوئے ہیں، اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہفتہ 17 اکتوبر کی شام کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے باونویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں خطے کے حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گيا۔

وزیر خارجہ ہفتہ کی صبح اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے کی خارجہ کونسل کے باونویں اجلاس میں شرکت کے لیے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے پہنچے، جہاں عراق کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 17 اور 18 اکتوبر کو بغداد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کا مرکزی نعرہ ہے: "مکالمہ اور یکجہتی، امن کے فروغ اور پائیدار ترقی کے دو بنیادی ستون” وزیر خارجہ اس دورے کے دوران وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں اور دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے