◷

البانیہ میں وسیع مظاہرے

17 اکتوبر 2026

البانیہ میں وسیع مظاہرے، صیہونی سفارت خانے میں چھٹی

 البانیہ میں وسیع احتجاجی مظاہروں اور صیہونی حکومت سے قربت کی مخالفت کے بعد صیہونی سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے

  البانیہ میں حکومت کے خلاف مظاہروں  کے دوران صیہونی حکومت کی وسیع مخالفت بھی کی گئی۔

 ان وسیع مظاہروں کے بعد البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے نے اپنی تمام سرگرمیاں بند کردیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ ڈپلومیٹک سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں البانیہ میں حکومت کےخلاف وسیع پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کے بعد صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو سے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کے قریبی روابط کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر مہم تیز ہوگئی ہے۔    

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے