یوریشین اکنامک یونین کے اعلیٰ ترین اعزاز ایرانی وزیر صنعت نام
یوریشین اکنامک یونین نے ایران کے وزیر صنعت، کانکنی اور تجارت سید محمد اتابک کو تنظیم کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کیا ہے۔
ایران کے وزیر صنعت، کانکنی اور تجارت سید محمد اتابک کو یہ اعزاز یوریشین اقتصادی کمیشن کے وزیر تجارت آندرے سلیپانوف نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے ان کی موثر کوششوں کے اعتراف میں دیا ہے۔
یوریشین اقتصادی یونین کے وزیر تجارت آندرے سلیپانوف ایران-یوریشیائی اقتصادی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ کے لیے مشترکہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچے ہیں۔
ایران-یوریشیائی اقتصادی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ کے لیے مشترکہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں صنعت، کانکنی اور تجارت کے وزیر سید محمد اتابک اور تنظیم کے رکن ممالک کے سفیر صاحبان شریک ہیں۔
ایران کے وزیر صنعت، کانکنی اور تجارت سید محمد اتابک اجلاس میں نے تجارت کو آسان بنانے، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی متعدد تجاویز پیش کی ہیں جنہیں ارکان نے قبول کرلیا ہے۔
توقع ہے کہ ایران کی پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کی صورت میں ایران اور یوریشن یونین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لین تیزی کے ساتھ فروغ پائے گا۔



