◷

تیل کی قیمتوں میں اضافہ

17 اکتوبر 2026

 گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

انویسٹنگ سائٹ ڈیٹا رپورٹ کے مطابق 16 اکتوبر کو تیل کی منڈی بند ہوئی تو برینٹ خام تیل کی قیمت  109 اعشاریہ 86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی تھی۔

   رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 اکتوبر کو فی بیرل برینٹ خام تیل کی قیمت 104  اعشاریہ 72 ڈالر ریکارڈ کی گئی  تھی اس طرح  ایک ہفتے میں اس کی قیمت میں، 5 اعشاریہ 14 ڈالر یعنی 4 اعشاریہ 91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انویسٹنگ سائٹ کے مطابق اس مدت میں برینٹ خام تیل کی سب سے زیادہ قیمت 110 ڈالر فی بیرل اور کمترین قیمت 102 اعشاریہ 33 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے