دنیا کے لیے ایک آزاد مالیاتی نظام تشکیل اور کثیر قطبی کو فروغ دیں : روسی صدر کا دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے خطا
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ سی آئی ایس کے رکن ممالک آزاد مالیاتی نظام کے ذریعے مستقبل کے اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔
آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر میں، روس کے صدر نے تجویز پیش کی کہ یہ ممالک بیرونی عوامل کے اثر و رسوخ سے آزاد مستحکم مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے ذریعے باہمی تعاون کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔
ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز ترکمانستان کی میزبانی میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کہا کہ آج سی آئی ایس ممالک کے درمیان تقریباً تمام باہمی تصفیے قومی کرنسیوں میں انجام پاتے ہیں اور ہمارے ممالک کے درمیان تجارتی لین دین میں قومی کرنسیوں کے استعمال 90 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ میں آج اعلان کرتا ہوں کہ دولت مشترکہ کے ممالک متفقہ طور پر بین الاقوامی قانون کے عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔
، آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ (CIS) کا سربراہی اجلاس جمعہ 17 اکتوبر 2021 کو ترکمانستان کے سیاحتی علاقے آوازہ میں شروع ہوگیا ہے جس میں پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو بھی مدعو کیا ہے۔ اجلاس میں سی آئی ایس ممالک اور ایران کے درمیان شراکت داری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ (CIS) یوریشیا کی ایک بین الحکومتی علاقائی تنظیم ہے جو 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد قائم ہوئی تھی۔ اس یونین کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور فوجی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔



