◷

کاروان فرشتگان میناب کی نمایاں کامیابی پرمبارکباد

4 اکتوبر 2026

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے ایشین گیمز2026 میں، کاروان فرشتگان میناب، کے نام سے شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں کی  نمایاں کارکردگی اور کامیابی کی مبارکباد پیش کی ہے

  اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان جاری کرکے، کاروان فرشتگان میناب کی کامیابی کوبین الاقوامی رقابت کے میدان میں فرزندان ودختران ایران کی غیرت اور عزم و ارادے کی علامت قرار دیا ہے۔

 انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کی نجیب بیٹیوں نے ثابت کردیا کہ سخت ترین عالمی میدانوں میں، نجابت، شجاعت اور مثالی فتح وکامرانی ایرانی خواتین کے تشخص میں شامل ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ناگویا ایشین گیمز میں ، کاروان فرشتگان میناب، کے نام سے شرکت کرنے والی ایران کی اسپورٹس ٹیم کے 19 سونے، 18 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے، بین الاقوامی رقابت کے میدانوں میں، فرزندان و دختران اسلامی جمہوریہ ایران کی غیرت اور عزم و ارادے کا زندہ ثبوت اور سنہری باب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے