یورپ کے امریکی فوجی اڈے ہماری حفاظت کیلئے نہیں بنائے گئے، فن لینڈ
فنلینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب (Alexander Stubb) نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، یورپی ممالک سے اپنی فوجیں ہرگز نہ نکالے گا۔ اطالوی اخبار Corriere della Sera کو انٹرویو دیتے ہوئے الیگزینڈر اسٹب کا کہنا تھا کہ امریکہ یورپی ممالک سے اپنی فوجیں ہرگز نہ نکالے گا کیونکہ اُسے اپنے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے ان فوجوں کی یورپ میں موجودگی کی اشد ضرورت ہے۔
فنلینڈ کے صدر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، یورپ کو کبھی نہ چھوڑے گا اور آپ جانتے ہیں کہ کیوں؟.. اس لئے کہ اگر وہ مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ جیسے خطوں میں اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہتا ہے تو اسے یہاں (یورپ میں) مضبوط اڈوں کی اشد ضرورت ہے۔ فن لینڈ کے صدر نے مزید کہا کہ یورپ میں امریکی فوجیں یورپیوں کی حفاظت کے لئے نہیں بلکہ امریکہ کو عالمی طاقت بنانے کے لئے موجود ہیں! اپنی گفتگو کے آخر میں الیگزینڈر اسٹب نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سکیورٹی کی مزید ذمہ داری خود اٹھائیں۔
