ٹرمپ کیخلاف ایران کی کامیاب میڈیا وار، امریکی میڈیا کے زبانی
آج کے اپنے تجزیے میں امریکہ کی معروف اخبار وال سٹریٹ جورنل نے لکھا ہے کہ ایران مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی دسیوں ایسی ویڈیوز کے ذریعے "اطلاع رسانی (روایت) کی جنگ” کو انتہائی تیزی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے کہ جو سوشل میڈیا پر فی الفور ہی وائرل ہو جاتی ہیں۔ اس رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ ان ویڈیوز کا مقصد امریکہ میں اندرونی تقسیم کو ہوا دینا ہے جیسا کہ یہ ویڈیو کلپس کہ جو ایران کے حامی گروہوں اور ملک میں موجود سفارتی مشنوں کے ذریعے تیار اور شائع کئے جاتے ہیں، عام طور پر امریکہ کے جنگی اہداف کا مذاق اڑاتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جورنل کا لکھنا ہے کہ ان ویڈیو کلپس میں "لیگو” طرز کے مصنوعی کرداروں کا استعمال کیا جاتا ہے کہ جو ڈونلڈ ٹرمپ اور متعدد ضمنی کرداروں کو اسی طرح کے (مزاحیہ) ظاہری روپ میں دکھاتے ہیں۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ ایک حالیہ ویڈیو میں، ڈونلڈ ٹرمپ کو فلم "پائریٹس آف دی کیریبین” سے متاثر ایک سیٹنگ میں سمندری قزاق کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ اس اینیمیشن میں، امریکی افواج کو آبنائے ہرمز کو کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے، لیکن بالآخر ان کی تمام کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں اور وہ اپنے بحری جہازوں کو "خلیج فارس” میں ڈوبتا دیکھتے ہیں۔
