ہیرو ایران شاباش، امریکی کرنل

2.jpg

2.jpg

عسکری امور کے امریکی ماہر کرنل (ر) ڈگلس میک گریگر نے اپنے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے تقریباً تمام ممالک؛ ماسوائے امریکہ اور برطانیہ، آسٹریلیا اور شاید کینیڈا جیسے بعض ممالک کے.. سبھی ایران کے ساتھ "ہمدردی” رکھتے ہیں۔ ایران کے لئے دنیا بھر کے عام عوام کی وسیع حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، سابق امریکی فوجی افسر نے کہا کہ ہر وہ شخص جو ایرانیوں کی مدد کر سکتا ہے، ایسا کر رہا ہے!

کرنل (ر) میک گریگر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آنے والے دنوں میں ہم امریکہ کو سرعام پیچھے ہٹتا دیکھیں گے کیونکہ اتنے زیادہ فوجیوں، ایڈمرلز، پائلٹوں اور میرینز کو ہمیشہ کے لئے اسٹینڈ بائی پر رکھنا ممکن ہی نہیں۔  اسٹریٹیجک عسکری امور کے امریکی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ یہ قوتیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنی توجہ اور تیاری کھو بیٹھتی ہیں اور تھک جاتی ہیں لہذا یہ صورتحال مزید جاری نہیں رکھی جا سکتی.. یا تو انہیں عملی میدان میں اتارنا ہو گا یا پھر پیچھے ہٹنا ہو گا!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے