ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی سینیٹر کے بے بنیاد دعوے کا جواب
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی سینیٹرکے بے بنیاد دعوے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے
اسماعیل بقائی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی سینیٹر جان کورنین (John Cornyn)کے بے بنیاد دعوے پر اپنے ردعمل میں ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے:
ایک نادان نے کہا کہ "حدیث میں ہے کہ یعقوب کو مینارہ کے اوپر گیدڑ نے کھالیا”
کسی نے اٹھ کے بلند آواز میں کہا: بیوقوف! یہ حدیث میں نہيں قرآن میں ہے؛ یعقوب نہیں تھے، یوسف تھے؛ مینارہ کے اوپر نہیں، کنویں کی تہہ میں تھے اور گیدڑ نہیں بھیڑیا تھا؛ اور اصلی بات تو یہ ہے کہ یہ جھوٹ ہے!
اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” اگر اس امریکی سینیٹر نے ایران کے سلسلے میں خود کو آئی پیک ( صہیونی تھنک ٹینک) کی گڑھی ہوئی جھوٹی باتوں اورمتون تک محدود نہ رکھا ہوتا تو شاید شروع میں ہی سمجھ جاتا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، رافائل گروسی کا 18 نومبر کا بیان، یونگ بیون میں یورینیم کی افزودگی کی تنصیباب میں توسیع کے بارے تھا اور یہ تنصیبات شمالی کوریا میں ہیں نہ کہ ایران میں!



