◷

این پی ٹی سے علیحدگی کا امکان

27 نومبر 2026

اگر NPT جاسوسی کا ذریعہ بنے تو اس کی رکنیت پر نظرثانی کرنا ہوگی، پروفیسر آقامیری / این پی ٹی سے خودکار انخلا!

شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراہ نے رافائل گروسی کی سیاست بازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: اگر آئی اے ای اے نگرانی کے مقررہ راستے سے ہٹ جائے اور ایران کے جوہری مراکز کی جاسوسی کرنے اور انہیں غیر محفوظ بنانے کا ذریعہ بن جائے، تو ہمیں اس کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کرنی چاہئے؛ یہاں تک کہ ہمیں ایجنسی کے سربراہ سے رابطے بھی منقطع کرنا پڑیں گے۔/ کھچڑی جو بسیجِ اساتذہ کی تنظیم نے آئی اے ای اے کے لئے پکا رکھی ہے!

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری سائنسدان اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود رضا آقامیری نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے حالیہ بیانات اور NPT سے انخلا کے عوامی مطالبات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں دو مسائل کا سامنا ہے؛ ایک NPT کا معاملہ اور دوسرا وہ معائنات جو اس وقت اس معاہدے کے فریم ورک میں کئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا: بدقسمتی سے رافائل گروسی مقررہ فنی اور تکنیکی ذمہ داریوں کو ترک کرکے، عملی طور پر سیاست بازی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اس وقت ایجنسی کے اقدامات اور اور اس کے رویئے ہمیں اس سمت دھکیل رہے ہیں کہ ہمیں ناگزیر طور پر اس عمل پر نظرثانی کرنا پڑے۔

انھوں نے مزید کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ ایجنسی کے ذریعے جاسوسی کی جا رہی ہے۔ اگر NPT ملک کے جوہری مراکز میں جاسوسی کا ذریعہ بنتا ہے اور ہمارے سائنسدانوں اور اساتذہ کی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے، تو قدرتی طور پر ہمیں اس سلسلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔

پروفیسر آقامیری نے کہا: پہلے قدم میں ہمیں ان رابطوں اور تعاملات کو منقطع کرنا چاہئے جو ہمارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ مسٹر گروسی کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور صہیونی رجیم کی فوجی جارحیت اور اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، اس ملک کی رائے عامہ سنجیدگی کے ساتھ ـ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعامل کے پر نظرثانی اور یہاں تک کہ NPT معاہدے سے انخلا ـ کا مطالبہ کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں فارس نیوز ایجنسی انٹریکٹو سسٹم "فارس من” میں سامعین کی طرف سے ایک مہم بھی شروع کی گئی، اور یہ بنیادی سوال اٹھایا گیا ہے جب کسی معاہدے کی رکنیت اور بین الاقوامی نگران ادارے کے ساتھ تعاون ملک کی جوہری تنصیبات پر حملہ روکنے میں ناکام رہا ہو، تو اس تعاون کو کس جواز کے ساتھ جاری رکھا جائے گا؟ ایرانی عوام کہتے ہیں کہ ایران برسوں سے این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ یکطرفہ تعاون کر رہا ہے اور ایجنسی نے اب تک معاہدے کے تحت ایران کے لئے مقررہ رعایتیں دینے سے گریز ہی نہیں کیا بلکہ اس نے معلومات فراہم کرکے اور بے جا دعوے کرکے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملے کے لئے ماحول بھی فراہم کیا، تو اس صورت میں اس معاہدے میں رکنیت کا فائدہ کیا ہے؟

اسی تناظر میں ایجنسی کی کارکردگی اور اس کے سربراہ رافائل گروسی کے رویے پر پہلے سے زیادہ تنقید کی جا رہی ہے۔

ناقدین کا خیال ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنوں سے حاصل ہونے والی معلومات اور ڈیٹا کو جاسوسی کے لئے استعمال کیا گیا اور ایجنسی کے ساتھ تعاون کی وجہ سے ایران کے حساس مراکز خطرات سے دوچار ہوئے۔

کھچڑی جو بسیجِ اساتذہ کی تنظیم نے آئی اے ای اے کے لئے پکا رکھی ہے!

بسیجِ اساتذہ کی تنظیم (Professors’ Basij) کے سربراہ ڈاکٹر "میرسامان پیشوائی” نے بھی کہا: بسیجِ اساتذہ نے کی تجویز پر "این پی ٹی سے خودکار انخلا” کا دوہرا ہنگامی بل (Double-urgency Bill)  تیار کرکے پارلیمان بھیجا گیا ہے۔

انھوں نے بل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: یہ بل اساتذہ کی تنظیم کے خارجہ پالیسی کے شعبے میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی بنیاد یہ ہے کہ ایران کے جوہری مراکز پر فوجی حملے کی صورت میں حکومت، مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) میں ووٹنگ کی ضرورت کے بغیر خودکار طور پر ایرانی عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکے۔

انھوں نے مزید کہا: چونکہ عام طور پر حملوں کے کے بعد مجلس کی عمارتوں میں اجلاس منعقد کرنا اور فیصلے کرنا مشکلات سے دوچار ہوتا ہے، اسی لئے یہ بل اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ قابلِ عمل ہو اور ایران کے لئے ڈیٹرنس پیدا کرنے کے علاوہ بین الاقوامی صورتحال میں ملکی حقوق کے تحفظ کی زمین ہموار کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے