◷

کویت میں فالس فلیگ کاروائی

27 نومبر 2026

کویت پر ڈرون حملے کے پیچھے یوکرین تھا

کویت کے ایک اہم مرکز پر ڈرون حملے اور ایران پر الزام لگانے کی کوشش ایسے وقت میں سامنے آئی جب خطے کے ممالک میں یوکرین کے ڈرون نیٹ ورک کی موجودگی کی رپورٹس تیسرے فریق کے کردار کے امکان کو تقویت دیتی ہیں۔

گذشتہ چند گھنٹوں میں کویت کے ایک اہم مرکز پر ڈرون حملے کے بعد بعض ایران دشمن ذرائع نے اسے ایرانی افواج سے منسوب کرنے کی کوشش کی، تاہم اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج نے اس کی باضآبطہ طور پر تردید کر دی۔

مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بھی اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران نے اس عرصے میں، خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں کی ہے۔

انھوں نے خطے میں عدم استحکام بڑھانے کے مقصد سے فالس فلیگ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں صہیونی رجیم اور امریکی افواج کے کردار کے امکان کا بھی تذکرہ کیا۔

اسی حوالے سے ایک سیکورٹی ذریعے نے ایک گفتگو میں بتایا کہ یوکرین کے ڈرون آپریشنل نیٹ ورک اور چھوٹے ڈرونز خطے کے بعض ممالک بشمول عراقی کردستان اور شام میں تعینات ہیں، اور یوکرینی عناصر نے اس علاقے میں ہزاروں ڈرون اور چھوٹے ڈرونز تعینات کئے ہیں۔

اس ذریعے کے مطابق، میزبان ممالک اور اس نیٹ ورک کی وسعت سے متعلق معلومات محفوظ ہیں، تاہم تہران کیئف کی نقل و حرکت کی مکمل اور مؤثر نگرانی کر رہا ہے اور وہ ان اقدامات کو ایران کے خلاف یورپ کی دشمنانہ حرکتوں کا حصہ سمجھتا ہے۔

اسی دوران ڈاکٹر سید محمد مرندی نے بھی کویت پر حملے کو فالس فلیگ قرار دیا اور اس میں یوکرین کے کردار کا امکان ظاہر کیا؛ یہ معاملہ شمالی عراق اور شام میں یوکرینی افواج اور چھوٹے ڈرونز کے نیٹ ورک کی تعیناتی کی رپورٹ سے جوڑا گیا ہے۔

ان تمام بیانات سے کویت پر حملے میں تیسرے فریق کے کردار اور فالس فلیگ کارروائی میں ایران پر الزام لگانے کی کوششوں کے واضح اشارے ملتے ہیں۔

کویتی "فوج!” کے دعوے کے مطابق، کویت کی ایک اہم تنصیب پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دو اطالوی شہری ہلاک ہو گئے، ہیں۔ کویت نے اس کاروائی کو ایران سے منسوب کرنے کی کوشش کی جس کی تردید کی گئی۔

یہ واقعہ جمعرات 26 نومبر 2026 کو پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے