◷

یمن کی جنگ نئے مرحلے میں داخل

22 نومبر 2026

عرب تجزیہ کار: یمن کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے

ایک عرب تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور سعودی عرب کے سارے اندازے غلط نکلے ہیں۔

ایک عرب تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ سعودی عرب، صنعاء حکومت کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں غلطی کر چکا ہے اور یمن کی میزائل اور فوجی صلاحیتوں میں نمایاں تبدیلی کے باوجود ریاض اب بھی 2015 کی سوچ کے ساتھ یمن سے لڑ رہا ہے۔

یمن کے سیاسی ماہر اور تجزیہ نگار ابراہیم المطاع نے العہد نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جنگی کارروائیوں کے جواب میں یمنی مسلح فورسز کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور یمن کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں صنعاء حکومت نے فوجی کارروائیوں میں شدت لانے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاض نے یمنی فوج کو یہ جواز فراہم کر دیا ہے کہ وہ سعودی سرزمین کے اندر اہم تنصیبات اور اقتصادی مفادات کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کرے۔ المطاع نے کہا کہ سعودی عرب، صنعاء حکومت کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں غلطی کر چکا ہے اور یمن کی میزائل اور فوجی صلاحیتوں میں نمایاں تبدیلی کے باوجود ریاض اب بھی 2015 کی سوچ کے ساتھ یمن سے لڑ رہا ہے۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ یمنی فورسز، بیلسٹک اور سپرسونک میزائلوں کے علاوہ ایسے ڈرونز سے بھی لیس ہیں جو سعودی عرب کے کسی بھی علاقے تک پہنچ سکتے ہیں۔ انھوں نے یہاں تک دھمکی دی ہے کہ وہ ریاض کی بجلی منقطع کر دیں گے۔ المطاع نے مزید کہا کہ یمن کی کارروائیوں میں ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات اور مالیاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے سعودی عرب کی معیشت اور سرمایہ کاری کو بڑھتے ہوئے نقصانات کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے حملوں میں شدت سے سعودی عرب کی اس حیثیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے لیے ایک محفوظ علاقائی مرکز ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاض ایک پھیلتے ہوئے بحران میں الجھتا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فورسز کو متحرک کرنے کے باوجود یمن کے دارالحکومت صنعاء کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی فوجی کوششوں میں سعودی عرب کو ناکامی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے