◷

ڈٹرنس تک پہنچ گئے ہیں

22 نومبر 2026

قالیباف: مسلح افواج کے فوجی اقدامات سے ہم ڈٹرنس تک پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی شہادت و ایثار کے جذبے اور سپریم کمانڈر کی دور اندیشی، ارادے اور تدبیر سے، آج ملک فوجی میدان میں دشمن کے سامنے ڈٹرنس کی پوزيشن میں پہنچ گیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے گزشتہ دو سال میں فوجی حالات ، وعدۂ صادق سے 12 روزہ جنگ اور 40 روزہ جنگ  تک کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مسلح افواج کی شہادت و ایثار کے جذبے اور  سپریم کمانڈر کی دور اندیشی، ارادے اور تدبیر سے، آج ملک فوجی میدان میں دشمن کے سامنے ڈٹرنس کی پوزيشن میں پہنچ گیا ہے،  اس حد تک کہ دشمن اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ وہ ہمارے خلاف 40 روزہ جنگ جیسی جنگ نہیں چھیڑ سکتا۔

انہوں نے زور دیا: اسی وجہ سے، اس نے اپنی پہلی ترجیح ایران کی داخلی سلامتی کو بگاڑنے، اقتصادی دباؤ اور اندر سے  نقصان پہنچانے پر مرکوز کر دی ہے اور دشمن کی اس منصوبہ بندی کے مقابلے میں ملک کو وحدت، یکجہتی اور پائیدار ڈٹرنس تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

قانون ساز ادارے کے سربراہ نے مزید کہا: اگر ہم دشمن کے خطرے کو  پیارے ایران اور عوام سے دور رکھنا چاہتے ہیں، تو پائیدارڈٹرنس کی پوزیشن تک پہنچنا ہی واحد راستہ ہے اگر ہم ڈٹرنس تک پہنچ گئے، تو ہم نے خطرے کو خود سے دور کر دیا اور  سپریم کمانڈر کے حکم کو بھی عملی شکل دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے