◷

امریکی نیویگیشن سسٹم نشانے پر

10 نومبر 2026

ایران کا آبنائے ہرمز کے جنوب میں امریکی نیویگیشن سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی حکام کے مطابق ان سسٹمز کو امریکا تیل کی مبینہ اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا

 ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں ایک چٹان پر نصب نیویگیشن سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا الزام ہے کہ ان سسٹمز کو امریکا تیل کی مبینہ اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈان کی لائیو رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے کہا ہے کہ کارروائی کا ہدف آبنائے ہرمز کے جنوبی علاقے میں موجود ایک چٹان پر نصب بحری نیویگیشن آلات تھے۔

ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ان نیویگیشن سسٹمز کو تیل کی اسمگلنگ میں مدد کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ تاہم ایرانی بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان سسٹمز کو کس طریقے سے نشانہ بنایا گیا، انہیں کتنا نقصان پہنچا یا کارروائی میں کون سے ہتھیار استعمال ہوئے۔

امریکا کی جانب سے اس الزام یا ایرانی کارروائی کے دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ واقعے کی آزادانہ تصدیق بھی دستیاب نہیں ہے۔

Iran’s Armed Forces announced that navigation systems on a rock in the southern part of the Strait of Hormuz were targeted. These systems were assisting the U.S. in oil smuggling. 

pic.twitter.com/YO7F8eAXVg

— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) November 10, 2026

آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی فوجی کارروائی یا نیویگیشن نظام میں خلل سے بحری آمدورفت اور عالمی توانائی منڈی متاثر ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے