یمن کے دو صوبوں میں سعودی اجرتی ملیشیاؤں کے سرغنوں کا شکار
یمنی فوج نے صوبہ لحج اور الجوف میں سعودی اجرتی ملیشیاؤں کے کے اجتماع کے مراکز کو کامیابی کے ساتھ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس سے ان عناصر کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے آج منگل کو اعلان کیا کہ سعودی افسر "بدر الحربی” سے وابستہ اجرتی فوجیوں کے اجتماع کے مقام کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے کہا: یہ حملے صوبہ لحج کے علاقوں "راس العارہ” اور "المضاربہ” میں کئے گئے، اور سعودی کے اجرتی فوجیوں کو کئی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے کہا: داغے گئے میزائل کامیابی سے اپنے اہداف پر لگے، اور اس کارروائی میں درجنوں عناصر بشمول کئی سرکردہ افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے مشرق میں بھی ریاض سے وابستہ اجرتی ملیشیا کے اجتماع کے مقام کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا، جس میں ان عناصر کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
یحییٰ سریع نے کہا کہ فوج کی اس کامیاب کارروائی میں ان عناصر سے وابستہ کئی گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔



