صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے
صدر ایران جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان،گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ رات ماسکو پہنچ گئے۔
ماسکو پہنچنے پر روس میں متعین ایران کے سفیر کاظم جلالی اور قائم مقام وزیر تیل حمید بورد جو جی ای سی ایف وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ماسکو میں موجود تھے، اور دیگر شخصیات نے ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
صدر ایران کے ساتھ ماسکو جانے والے وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ماسکو میں جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وہ اپنے اس دورے میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نیز اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے دوسرے ملکوں کے سربراہوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔



