◷

چین: ایران کے جوہری حقوق کا احترام کیا جائے

28 اکتوبر 2026

 چین نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے پرہیز اور ایران کے ایٹمی حقوق کا احترام کیا جائے

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے مںگل کی رات سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں،ایران کے ایٹمی مسئلے میں متوازن طرزعمل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ  کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پابندی کے ساتھ ہی،پر امن مقاصد کے لئے،ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے حق کا احترام بھی کیا جائے۔  

  انھوں نے اسی کے ساتھ مطالبہ کیا کہ امریکا وعدہ کرے کہ آئندہ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔

   سلامتی کونسل کا یہ اجلاس، جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے گزشتہ اجلاس میں امریکا اور اس کے حامیوں کی جانب سے ایران کا ایٹمی مسئلہ سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے اقدام کے بعد منعقد ہوا تھا۔

روس اور چین نے امریکا اور اس کے حامیوں کے اس اقدام اور اس مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے