◷

خطے میں باہمی تعاون کی ضرورت

27 اکتوبر 2026

مغربی ایشیا میں سیکورٹی اندر سے ہی قائم ہوسکتی ہے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں سلامتی خطے کے ملکوں کے باہمی تعاون سے ہی قائم ہوسکتی ہے

    اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے علاقائی سلامتی کے موضوع پر تہران میں ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی مشترکہ نشست کے بعد کی کہا ہے  کہ علاقائی تعاون کا آغاز بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے  سینیئر عہدیداروں کی تہران آمد نے ثابت کردیا کہ دنیا کے ملکوں پر امریکی دھمکیوں کا کوئی اثر نہيں ہے۔

   جنرل محسن رضائی نے کہا کہ جارحین کے مقابلے میں ایرانی عوام اور مسلح افواج کی مقاومت نے علاقے میں ایک نئی مثبت فضائی قائم کردی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی مقاومت کے نتائج وقت گزرنے کے ساتھ مزید آشکارا ہوں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بتایا کہ چارفریقی نشست میں، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے سینیئر حکام نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ تہران، اسلام آباد، استنبول اور ریاض کے تعاون سے علاقے کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔
   انھوں نے بتایا کہ تہران نشست میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مغربی ایشیا میں سیکورٹی اندرسے قائم ہوسکتی ہے اور ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو روکنا ضروری ہے۔  
 جنرل محسن رضائی نے بتایا کہ نشست میں تاکید کی گئی کہ غاصب صیہونی حکومت، جنوبی لبنان، جنوبی شام، غزہ اور غرب اردن سے باہر نکلے اور جارحیت کا سلسلہ بند کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے