پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے صدارتی فرمان کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی پیش کی گئی تحریک کے حق میں 214 ووٹ آئے اور مخالفت میں 56 ووٹ پڑے۔
تحریک کثرت رائے سے منظور کی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کے دوران احتجاج کیا گیا۔



