ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے گورنروں کی ملاقات;اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر زور
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک گروپ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنروں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور بینکاری تعلقات کو مضبوط بنانا اور تجارتی لین میں اضافے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گيا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مالیاتی اور بینکاری تعاون کےفروغ ، تجارتی تبادلوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور ایک دوسرے کی اقتصادی گنجائشوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے گورنروں کےدرمیان یہ ملاقات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی۔
12 سے 18 اکتوبر 2026 بنکاک ہونے والے اس اجلاس نے دنیا بھرکے ممالک کے اقتصادی اور مالیاتی حکام کو عالمی معیشت میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔



