◷

خطے میں امن واستحکام کے لئے تحمل کی تاکید

14 اکتوبر 2026

 پاکستان کے وزیر خارجہ نے خطے میں تحمل اور سفارت کاری کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے

پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے سبھی فریقوں سے تحمل سے کام لینے اور سفارتکاری کا عمل بحال کرنے کی اپیل کی ہے

 اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے عمانی ہم منصب بدرالبوسعیدی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد علاقے میں قیام امن میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔  

سینیٹر اسحاق ڈار نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز اور باب المندب، دونوں اہم آبی گزرگاہوں سے آزادانہ نقل وحمل کا خواہاں ہے۔

انھوں اسی کے ساتھ خطے میں سبھی فریقوں سے تحمل سے کام لینے اور سفارت کاری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

عمان کے وزیرخارجہ نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا  کہ مسقط ڈپلومیسی اور افہام و تفہیم کا حامی اور تصادم نیز کشیدگی میں شدت کا مخالف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے