سپاہ پاسداران کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ جنگ میں امریکا کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس کو ایرانی شرائط کے سامنے جھکنا ہی پڑے گا
سپاہ پاسداران کے کمانڈرانچیف کے مشیر جنرل رمضان شریف نے مشہد مقدس میں، صوبہ خراسان رضوی کے جنگجو سپاہیوں کی دلاوری کے موضوع پر سات کتابوں کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج دنیا کے عوام اوراغلب ذرائع ابلاغ عامہ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایرانی قوم کو افتخار و سربلندی عطا کی اور دنیا کی اقوام کے سامنے ایک نیا راستہ کھولا۔
جنرل رمضان شریف نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکا نے اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کی پیشرفت روکنے میں اپنی اور یورپ کی پوری طاقت صرف کردی لیکن ناکام رہا۔
انھوں نے کہا کہ اپنے زرخرید کارندوں کی ناکامی کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت خود میدان میں اور اپنی پوری توانائی جھونک دی لیکن خود بھی ناکام رہے۔
جنرل رمضان شریف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا زمانہ ختم ہوچکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے اعتراف کے مطابق ان کا پروگرام یہ تھا کہ تین سے پانچ دن میں ان کا کام پورا ہوجائے لیکن شکست سے دوچار ہوئے اور جنگ کو طول دینا بھی ان کے فائدے میں نہیں رہا اور اب خود ان کے وار کھانے کا وقت آگیا ہے۔ ملک میں، اس سلسلے میں کسی کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے۔



