◷

ایرانی ڈاکٹر کو ڈبلو ایچ او کا انعام

14 اکتوبر 2026

 ایرانی ڈاکٹرکو کینسر کے علاج میں نمایاں کارکردگی پر ڈبلو ایچ او کے  تمغے اور انعام کا مستحق قرار دیا گیا

 صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کی علاقائی کمیٹی کا اجلاس، منگل 13 اکتوبر کو قاہرہ میں منعقد ہوا۔

 اجلاس کے افتتاحی سیشن میں، کینسر، امراض قلب اور ذیابیطس کے علاج اور کنٹرول میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے ڈاکٹروں کی قدردانی کی گئی اور انہیں تمغے،توصیفی سند اور انعام سے نوازا گیا۔

ایران کی شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امیرعلی حمیدیہ کو کینسرکنٹرول کے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر امیری علی حمیدیہ کویہ انعام کینسر کے شعبے میں، بچوں کے خون کی شناخت،آنکولوجی اور اسٹم سیل کی پیوندکاری میں ان کے نمایاں کام پر دیا گیا ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے