نیویارک کے میئر: غزہ میں نسل کشی اب بھی جاری ہے اور نیتن یاہو اس کے ذمہ دار ہیں
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف ایک ہولناک نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ غزہ پٹی میں نسل کشی، جنگ بندی کے باوجود، اب بھی جاری ہے۔
ممدانی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیتن یاہو کے حالیہ سفر کے دوران ان کی عدم گرفتاری امریکی وفاقی حکومت کا فیصلہ تھا۔
انہوں نے امریکا کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہ ہونے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ امریکا کو اس عدالت کی رکنیت حاصل کرنا چاہیے ۔
نیویارک کے میئر نے نیتن یاہو کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مزید کہا: جب ان کے بارے میں بات کی جاتی ہے، تو فلسطینی عوام کے خلاف ایک ہولناک نسل کشی کے ذمہ دار کی بات ہوتی ہے۔
واضح رہے بین الاقوامی فوجداری عدالت نے21 نومبر 2024 کو غزہ کی جنگ سے متعلق جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو کی گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔
ممدانی نے زور دیا کہ ان کے خیال میں، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام نہیں رکا اور انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں 11 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کا ذکر بھی کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے نیویارک کے میئر کی سرکاری رہائش گاہ میں کئی فلسطینی خاندانوں کی میزبانی کی اور ان کے گھر اور زندگی کی تباہی کی داستانیں سنی۔
ممدانی نے مزید کہا کہ فلسطینی جو چاہتے ہیں، وہی ہے جو تمام انسان چاہتے ہیں؛ خاندان، سلامتی اور وقار۔



