◷

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا انتباہ

27 ستمبر 2026

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے مالکین کو آبنائے ہرمز میں غیر معتبر راستے کا انتخاب کرنے کے نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کو رپورٹیں ملی ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو غیر معتبر راستے کے انتخاب پر مجبور کیا جارہا ہے۔

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا انتباہ

پی جی ایس اے کے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے مالکین، کپتانوں اور عملے کے افراد کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس آبی گزرگاہ کو عبور کرنے سے روکا جاسکتا ہے۔  

پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی PGSA نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے مالکین کو اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کی طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

پی جی ایس اے کے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری ہدایت نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں، خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی مالک کمپنیوں کے نام تعاون نہ کرنے والوں کی فہرست، این سی ایل (NCL) میں شامل کردیا جائے گا اور ان کے جہازوں اور آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہيں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے