◷

فارین افیئرز: ایران جنگ سےامریکی فوجی طاقت کا بھرم ختم

27 ستمبر 2026

 فارین افیئرز نے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے نہ صرف یہ کہ امریکا کے فوجی اخراجات بڑھا دیئے بلکہ اس کی فوجی طاقت کا بھرم بھی ختم کردیا

فارین افیئرز نے لکھا ہے کہ جب امریکا نے ایران پر حملے کا آغاز کیا تو اس کو توقع تھی کہ مختصر وقت میں ہی ایران کی حکومت ختم ہوجائے گی لیکن چھے مہینے سے زیادہ گزرگئے اور نہ صرف یہ کہ حکومت ایران  باقی ہے بلکہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگئی ہے۔

 یہ جریدہ اپنے تجزیئے میں لکھتا  ہے کہ تہران نے اہم عہدیداروں کی شہادت کے بعد بلاتاخیر نئے عہدیداروں کا تعین کردیا اور اس نے آبنائے ہرمز بند کردی جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں توانائی مہنگی ہوگئي ۔

فارین افیئرز نے لکھا ہے کہ سیاسی دباؤکا حربہ بدستور تہران کے اختیار میں ہے اور امریکیوں کی ناراضگی بڑھ گئی ہے۔

  یہ جریدہ لکھتا ہے کہ بحری محاصرے کے باوجود ایران اپنی ضرورت کا سامان لارہا ہے۔

فارین  افیئرز نے ایرانی اسلحے، ڈرون اور میزائلوں کے بارے میں لکھا ہے کہ ڈرون اور میزائل  برتری کے اہم ترین عوامل ہیں جن سے تہران نے حملوں کا موثر مقابلہ کیا اور آبنائے ہرمز  اپنے کنٹرول میں لے لیا۔  
 یہ جریدہ آخر میں لکھتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے ثابت کردیا کہ اسلحے کے تعلق سے صورتحال بدل گئی ہے، یہ وافر مقدار میں کم خرچ اسلحے کا زمانہ ہے اور اب امریکا یا کسی بھی ملک کی فوج جدیدترین قیمتی اسلحے کے بل پرجنگ نہیں جیت سکتی اور بڑے ملکوں کی فوجی طاقت بہت حد تک غیر موثر ہوچکی ہے۔ اب حملہ دفاع سے زیادہ سستا ہوگیا ہے، مثال کے طور پر 35 ہزار ڈالر کے شاہد ڈرون کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے 40 لاکھ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائلوں کا استعمال زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہ سکتا۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے